اوگرا نے پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ڈیزل یک روپے 3 پیسے سستا کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا۔
August 31, 2026 · قومی
اوگرا نے پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ڈیزل یک روپے 3 پیسے سستا کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کر دیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں یک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،
جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔