اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات،دوطرفہ امور پر گفتگو

مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

September 1, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)

فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ کی مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتوں کو علاقائی روابط اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔