اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار24 چینی اور36 ویت نامی ملک بدر

ایک ملائیشین شہری بھی شامل،چنددنوں میں 61 افراد کو نکالا گیا،ملزمان غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے

September 2, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد: غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار کئی سو غیر ملکیوں میں سے 61 کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 36ویت نامی، 24 چینی اور ایک ملائیشین شہری شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ غیرملکی کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ڈی رپورٹ کیے گئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا۔

بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے یہ لوگ دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آسکیں گے، وزارت داخلہ ملزمان کے ویزے منسوخ کرکے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے ہیں۔