ایران نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون نمائش کیلئے پیش کردیا

تقریباً تین کروڑ ڈالر مالیت کا امریکی ڈرون مرکزی صوبے میں ایک عوامی مقام پر رکھا گیا ہے، جہاں شہری اسے دیکھنے کے ساتھ تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔

September 3, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

ایران نے امریکی حملے کے دوران مار گرائے جانے والے ایم کیو 9 ڈرون کو عوامی نمائش کے لیے پیش کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً تین کروڑ ڈالر مالیت کا امریکی ڈرون مرکزی صوبے میں ایک عوامی مقام پر رکھا گیا ہے، جہاں شہری اسے دیکھنے کے ساتھ تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کے دوران مار گرایا گیا تھا۔ امریکا نے حملوں کے بعد اپنے اہداف حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کارروائیوں میں قشم جزیرہ، اہواز، بندر عباس، سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی جانب سے امریکی ڈرون کو عوام کے سامنے پیش کرنا حالیہ کشیدگی کے دوران ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔