وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی
تقریباً تین روز قیام کریں گی۔دورۂ لندن کا مقصد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنا ہے
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی، جہاں وہ تقریباً تین روز قیام کریں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے دورۂ لندن کا مقصد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن میں ایون فیلڈ رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف گزشتہ روز سنگاپور روانہ ہوچکے ہیں، تاہم ان کی اگلی منزل کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں۔