بھارتی وزیر صحت کا استقبال کرتے مقامی رہنما 7 لاکھ کی سونے کی چین گنوا بیٹھا

واقعہ سکری چوک پر پیش آیا، جہاں وزیر کی آمد کے موقع پر جے ڈی یو کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

September 5, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور میں صحت وزیر نشانت کمار کے استقبال کے دوران جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رہنما راجیش منڈل کی مبینہ طور پر تقریباً 7 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین گم ہوگئی۔

واقعہ سکری چوک پر پیش آیا، جہاں وزیر کی آمد کے موقع پر جے ڈی یو کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ راجیش منڈل وزیر کو مالا پہنانے کے لیے آگے بڑھے تو اسی دوران ہجوم اور دھکم پیل میں ان کے گلے سے چین غائب ہوگئی۔


راجیش منڈل نے واقعے کے حوالے سے ترکی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ پولیس نے تقریب کی ویڈیوز اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
پولیس اس بات کا بھی تعین کر رہی ہے کہ چین مبینہ طور پر چوری ہوئی یا دھکم پیل کے دوران ٹوٹ کر کہیں گر گئی۔
واقعہ 3 ستمبر کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔