لندن میں زرداری اور بلاول کی ملاقات،صوبوں کے معاملے پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
ملاقات تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔
فائل فوٹو
لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت صوبوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم سے متعلق پیپلزپارٹی کے موجودہ مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس معاملے پر پارٹی کے مؤقف کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ فریال تالپور کے حالیہ خطاب کے حوالے سے بھی ملاقات میں گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئیں۔
بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں قیام کریں گے اور آنے والے دنوں میں صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔