پی اے اے نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم اجرت 40 ہزار 700 روپے مقرر کر دی

اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، موجودہ اور توسیع شدہ آؤٹ سورس معاہدوں پر نئی کم از کم اجرت لاگو ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

September 5, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی اے اے نے آؤٹ سورس ملازمین کی نئی کم از کم اجرت کے نفاذ کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سیکیورٹی اور دیگر آؤٹ سورس ملازمین کو کم از کم 40 ہزار 700 روپے ماہانہ ملیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی اے اے میں نئی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، موجودہ اور توسیع شدہ آؤٹ سورس معاہدوں پر نئی کم از کم اجرت لاگو ہوگی۔

پی اے اے کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے ملازمین کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے اے نے تمام آؤٹ سورس کنٹریکٹرز کو نئی اجرت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔