وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نواب شاہ آمد،50 افرادکی جیبیں کٹ گئیں

صحافی و کیمرا مین سمیت 50 سے زائد افراد کے جیبوں سے موبائل فون اور پرس و نقدی نکال لیے.

September 5, 2026 · قومی

نواب شاہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کے دورہ نوابشاہ کے دوران بدنظمی اور جیب تراشی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم جیب کترے صحافیوں، کیمرامینو اور عام شہریوں سمیت 50 سے زائد افراد کو قیمتی اشیا، موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل خان آفریدی کی نوابشاہ آمد کے موقع پر کوریج کے لیے میڈیا نمائندگان اور ملاقات کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران ہجوم اور بدنظمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب تراشوں نے صفایا کر دیا۔ متاثرین میں نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافی اور کیمرامین بھی شامل ہیں، جن کے موبائل فون، والیٹ اور ہزاروں روپے کی نقدی نکال لی گئی۔

واردات کے فوری بعد موقع پر موجود شہریوں نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک کمسن جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جسے بعد ازاں اے سیکشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم، گروپ کے دیگر عناصر موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔