آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب

پارلیمانی نظام میں نوجوان قیادت کی اشد ضرورت ہے،سینیٹر آغا شاہ زیب درانی

September 5, 2026 · قومی
سینیٹر آغا شاہ زیب درانی

سینیٹر آغا شاہ زیب درانی

  سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے بین الاقوامی یوتھ کانفرنس کی صدارت کی، سمرقند میں منعقدہ آئی پی یو یوتھ کانفرنس میں 75 سے زائد ممالک کے نوجوان پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی پی یو یوتھ کانفرنس سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں نوجوان قیادت کی اشد ضرورت ہے، نوجوان ہی جدید تقاضوں اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق مؤثر قانون سازی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مؤثر سیاسی شرکت اور پالیسی سازی میں ان کا کردار ناگزیر ہے، سمرقند یوتھ کانفرنس میں سینیٹر نے نوجوان پارلیمنٹرینز کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا۔

سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان قیادت کو فیصلہ سازی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ پارلیمانی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔