گجرات میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب

فاتحہ خوانی کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

September 6, 2026 · قومی
گجرات میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب

گجرات میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب

گجرات: یومِ دفاع کے موقع پر 1965 کی جنگ کے ہیرو اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران مزار پر حاضری دی گئی اور شہید کی یاد میں پھول چڑھائے گئے، جبکہ فاتحہ خوانی کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی اور شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو یاد کیا گیا۔

میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے برکی سیکٹر میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی بے مثال جرأت اور قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔