یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

نغمہ قوم کے پختہ ارادے، ثابت قدمی اور مشکل حالات میں متحد رہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

September 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری کردیا۔

قومی نغمے میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کے دفاع کے لیے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ قوم کے پختہ ارادے، ثابت قدمی اور مشکل حالات میں متحد رہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

’’منزل پاکستان‘‘ میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جبکہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان قائم باہمی اعتماد اور رشتے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے میں شہریوں کو پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور قومی مقاصد کے حصول کے عزم پر قائم رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری یہ نغمہ مادرِ وطن سے وفاداری، ایثار اور بے لوث محبت کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے