مٹیاری:نہر میں ڈوبنے سے 3 نوجوان جاں بحق

واقعہ شوگر مل روڈ پر پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر سے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

September 6, 2026 · قومی
مٹیاری:نہر میں ڈوبنے سے 3 نوجوان جاں بحق

مٹیاری:نہر میں ڈوبنے سے 3 نوجوان جاں بحق

مٹیاری: شوگر مل روڈ پر نہر کنارے بیٹھے تین نوجوان اچانک نہر میں جا گرے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شوگر مل روڈ پر پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر سے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتھک کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں نوجوان مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے نہر کے کنارے موجود تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی جبکہ نوجوانوں کی لاشیں متعلقہ ورثا کے حوالے کرنے کے لیے قانونی مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔