شہباز شریف کے تعریفی کلمات کے جواب میں اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا پیغام
جورجیا میلونی کو تاریخ ساز کامیابی پر شہباز شریف کی مبارکباد، اطالوی وزیراعظم کا شکریہ اور پاک اٹلی تعاون بڑھانے کا اعلان
تصویر: سوشل میڈیا
روما: اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کےخیرسگالی کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قائم دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “ان الفاظ اور اٹلی و پاکستان کے درمیان تعلقات کی قدر و قیمت کو اجاگر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے معاشی تبادلوں، ترقیاتی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنایا ہے۔ جورجیا میلونی کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ اس تعلق کو مزید وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جنہیں دونوں اقوام کے لیے نئی اقتصادی اور سفارتی فرصتوں میں ڈھالا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کو دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک کی طویل ترین مسلسل خدمات انجام دینے والی وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، جس کے جواب میں اطالوی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اطالوی ہم منصب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “وزیراعظم جورجیا میلونی کو اٹلی کی جدید تاریخ میں طویل ترین مسلسل خدمت انجام دینے والی وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی بہترین قیادت کے باعث اٹلی نے نمایاں ترقی کی ہے اور عالمی سطح پر اس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔