حماداظہر اشتہاری تھے ۔لاہورپولیس نےگرفتاری ظاہر کردی

18مقدمات میں مطلوب تھے، ترجمان

September 7, 2026 · اہم خبریں
سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

 

لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اشتہاری مجرم تھے اور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان لاہور پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر گذشتہ تین سال سے روپوش تھے اور اب انھیں مجاز عدالت میں پیش کر کے اُن کا تفتیش کی غرض سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تحریکِ انصاف نے اتوار کے روز دعویٰ کیا تھا پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کر لیا ہے، پی ٹی آئی نے اس اقدام کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔تاہم پی ٹی آئی کے ان ابتدائی دعووں پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انھیں حماد اظہر کی گرفتاری کے بارے میں کوئی علم نہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر پر نو مئی 2023 کو ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے علاوہ دیگر معاملات میں کئی مقدمات درج ہیں۔