کراچی:کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی،ڈاکو 2 کروڑ روپےسے زائد لوٹ کر فرار
سفید کار اور دو موٹر سائیکلوں پرسوار ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا۔
September 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈیڑھ نمبر پر تاجر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران کار اور موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاجر اپنے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کے ساتھ رقم جمع کروانے جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان سفید کار اور اس کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔