پاکستان اور ترکیہ دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں،عبدالعلیم خان

ترک ہم منصب کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، جبکہ پاکستان اور ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

November 11, 2026 · قومی
پاکستان اور ترکیہ دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں،عبدالعلیم خان

پاکستان اور ترکیہ دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں،عبدالعلیم خان

 

انطالیہ: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو سے کوپ 31 فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ترک وزیر نے عبدالعلیم خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ترک ہم منصب کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، جبکہ پاکستان اور ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ترک وزیر عبدالقادر اورالوغلو نے کہا کہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔

دونوں وزراء نے لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور کوپ 31 فورم کے ذریعے مثبت نتائج حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور دیرپا ترقی کے لیے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے فورم کے دوران بہترین میزبانی پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔