خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

بٹرسیم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا

November 11, 2026 · قومی
خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی

خیرپور: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔ اس دریافت سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی جمع کرا دی گئی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، جبکہ حاصل ہونے والی گیس کو جلد قومی نظام میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔