پیٹرول 12روپے 90 پیسے ، ڈیزل 3 روپے72 پیسے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے ، ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر

September 7, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں کے تبدیلی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے ہوں گی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔