ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا،روسی وزیر خارجہ کا عندیہ
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر ہونے والے حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران مستقبل میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
سرگئی لاوروف کے مطابق اگر مصر اور الجزائر بھی اس دفاعی معاہدے کا حصہ بنتے ہیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی پیش رفت روس کی جانب سے خطے میں مشترکہ سلامتی کے لیے پیش کیے گئے تصور کو عملی شکل دینے کی جانب اہم قدم ثابت ہوسکتی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایران کے بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کا امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر ہونے والے حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔