ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
ایران جارحیت کا ڈٹ کر دفاع کرتا آیا ہے، جو ایرانی عوام کے مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے،مسعود پزشکیان
فائل فوٹو
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور تنازعات سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران آج تک جارحیت کے خلاف ڈٹ کر دفاع کرتا آیا ہے، جو ایرانی عوام کے مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، ایران اپنی قوم کے حقوق کا محافظ بنا رہے گا۔
دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کو نئے ایرانی میزائلوں کے ذریعے واضح انتباہ مل گیا ہے۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری آمدورفت کے لیے ممنوع زون قائم کرکے دیا جائے گا۔ ایران اپنی قوم کے حقوق کا محافظ بنا رہے گ