27 ستمبر کے احتجاج سے وفاق کو کوئی خطرہ نہیں،خواجہ آصف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی کرسی بچانے اور علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے احتجاج کی کال دی ہے ، گفتگو

September 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی کرسی بچانے اور علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے احتجاج کی کال دی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الحمدللہ وفاق کو کوئی خطرہ نہیں، یہ کالیں اور رولے پی ٹی آئی کے ہیں، پی ٹی آئی میں ہر بندا اپنی بقا یا مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پی ٹی آئی میں چند سیاسی لوگ ہیں باقی سب مار دھاڑ کرنے والے ہیں، یہ خود ہی ایک دوسرے کیلئے کافی ہیں، ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی کرسی بچانے کیلئے احتجاج کی کال دی، علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے انہوں نے یہ کال دی ہے۔27 ستمبر کے احتجاج کی کال ان کی آپس کی جنگ ہے، یہ احتجاج ہمارے خلاف نہیں۔ شرجیل میمن جو کہتے رہیں ان کو ردعمل نہیں دوں گا۔