پٹرول 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا

پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر

September 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔