امریکی فورسز کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ

یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو گزشتہ دو روز کے دوران دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی۔سینٹ کام

September 9, 2026 · اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا (ایکس)

فوٹو سوشل میڈیا (ایکس)

فلوریڈا: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ایران کے 5 خام تیل بردار بحری جہازوں کو تباہ کردیا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو گزشتہ دو روز کے دوران دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ دونوں میزائل حملوں کے دوران امریکی جنگی جہاز محفوظ رہا اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق جہاز حملوں سے بچنے کے بعد بھی علاقائی پانیوں میں معمول کے مطابق گشت کرتا رہا۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ ایرانی میزائل حملوں کی کوششوں کے نتیجے میں کسی امریکی فوجی یا اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔