ایران نے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا،روبیو

ایران کی جانب سے امریکی بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد امریکا ایرانی تیل بردار جہازوں کو کارروائی کا ہدف بناتا رہے گا۔

September 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو امریکا ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

کولمبیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے یا حملے کی کوشش کا جواب دیا جائے گا اور ایسی صورتحال میں ایران کو اپنے تیل بردار بحری جہازوں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد امریکا ایرانی تیل بردار جہازوں کو کارروائی کا ہدف بناتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے 5 ایرانی خام تیل بردار بحری جہازوں کو کارروائی میں تباہ کیا ہے۔