کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
September 9, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا
کرک: شنکئی ڈیم کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او کرک عمران کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل ظفران جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کانسٹیبل محمد امتیاز زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔