وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار 416 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 85.95 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے

September 9, 2026 · قومی
وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ اول اور پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیے۔

نتائج کا اعلان چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے ایک تقریب کے دوران کیا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار 416 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 85.95 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق طالبات کی کامیابی کا تناسب طلبہ کے مقابلے میں زیادہ رہا۔
بورڈ کے مطابق امیدوار اپنے نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب تین مختلف ذرائع کے ذریعے چیک کرسکیں گے۔
میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
پری انجینئرنگ گروپ میں رامین ارجمند نے 1075 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زینب سمیع 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری اور انسا فاطمہ 1068 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔
کامرس گروپ میں اقصٰی فاروق نے 1051 نمبروں کے ساتھ پہلی، عائزہ افضل نے 1047 نمبروں کے ساتھ دوسری اور آمنہ آصف نے 1046 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس جنرل گروپ میں عبداللہ اظہر نے 1063 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ہیومینٹیز گروپ میں ارمین فاطمہ 1007 نمبروں کے ساتھ سب سے آگے رہیں۔