مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان اسمبلی نااہل
تینوں سابق ارکان نے مقررہ مدت کے دوران اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے
فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے مالی گوشوارے مقررہ وقت پر جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل قرار پانے والوں میں صاحبزادہ محمد حامد رضا، عبداللطیف اور زرتاج گل شامل ہیں۔ تینوں سابق ارکان نے مقررہ مدت کے دوران اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔
حکام کے مطابق ان ارکان کی نااہلی کا اطلاق عام انتخابات کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات پر بھی ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تینوں سابق ارکان کی نااہلی مستقل نہیں بلکہ اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرا دیتے۔
گوشوارے جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی ختم کیے جانے کا طریقہ کار متعلقہ قوانین کے مطابق مکمل ہوگا۔