سعودی عرب نے یمن میں 32 سے زائد حملے کیے،حوثیوں کا دعویٰ
سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے۔
فائل فوٹو
صنعاء: یمنی حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔
حوثیوں سے وابستہ میڈیا کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے۔
حوثیوں کا یہ دعویٰ سعودی عرب پر ان کے حالیہ حملوں کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق حوثیوں کے حملوں کے باعث منگل کی صبح بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر متاثر ہوئیں، جبکہ مختلف واقعات میں 73 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے یمن میں 32 سے زائد فضائی حملے کیے جانے کے حوثیوں کے دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
یمن میں جاری کشیدگی کے باعث سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔