سابق چیف سیکریٹری دہلی راکیش مہتا نے نوئیڈا میں خودکشی کرلی
فلیٹ سے ملنے والے نوٹ میں ذہنی اور صحت کے مسائل وجہ قرار دیے گئے
September 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
بھارتی ریاست دہلی کے 74 سالہ سابق چیف سیکریٹری راکیش مہتا نے 6 ستمبر کو نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوع سے ایک نوٹ بھی ملا، جس میں راکیش مہتا نے ذہنی حالت اور صحت سے متعلق مسائل کو خودکشی کی وجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فارنزک ٹیم نے فلیٹ کا معائنہ کرکے شواہد جمع کرلیے ہیں۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد راکیش مہتا کی لاش اہلِ خانہ کے حوالے کردی، جس کے بعد ان کی آخری رسومات بھی اتوار کو ادا کردی گئیں۔