نوری آبادموٹروے ایم نائن پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی
بس کی رانگ سائیڈ اوورٹیکنگ کے دوران خراب ٹرک سے ٹکر، مکینک اور مسافر زخمی
فائل فوٹو
نوری آباد: موٹروے ایم نائن پر کمانڈر سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس نے رانگ سائیڈ سے اوورٹیکنگ کرتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک کو سائیڈ سے ہٹ کیا۔
حادثے کے نتیجے میں ٹرک کی مرمت میں مصروف مکینک اور بس کا ایک مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی اور رانگ سائیڈ اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں ملوث بس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔