وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو ہوگا
September 9, 2026 · کائنات کے رنگ
ماہ نور صفدر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ باضابطہ طور پر طے پا گئی ہے، جس کے تحت نکاح کی پروقار تقریب رواں ماہ منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے منعقد ہوگی۔ نکاح کی تقریب جاتی امراء، رائے ونڈ میں روایتی اور پروقار انداز میں ہوگی۔
نکاح کی اس تقریب کو انتہائی محدود اور خاندانی سطح پر رکھا گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر صرف 100 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
تقریب میں سیاسی شخصیات کے بجائے صرف شریف فیملی کے ارکان اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب ہی شریک ہوں گے۔