گھر میں موجود اکیلی خاتون سے مبینہ زیادتی،قریبی رشتے دار گرفتار

ملزم اشفاق نے خاتون کے شوہر کی غیر موجودگی میں بچوں کو بہانے سے گھر سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد گھر میں موجود خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی

September 10, 2026 · جرم وسزا
گھر میں موجود اکیلی خاتون سے مبینہ زیادتی،قریبی رشتے دار گرفتار

گھر میں موجود اکیلی خاتون سے مبینہ زیادتی،قریبی رشتے دار گرفتار

لاہور:شاد باغ کے علاقے میں پولیس نے گھر میں موجود اکیلی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اشفاق نے خاتون کے شوہر کی غیر موجودگی میں بچوں کو بہانے سے گھر سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد گھر میں موجود خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ایس پی سٹی کے مطابق خواتین اور بچوں پر تشدد یا جنسی استحصال میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔