امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں متعدد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق

حملے میں ایک اے-10 تھنڈر بولٹ طیارے کا ایک بازو شدید متاثر ہوا، جبکہ تقریباً 8 ایف-15 طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا

September 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوفو

فائل فوفو

اردن: امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے اور بعض طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے موافّق سلطی ایئر بیس پر رات گئے ہونے والے حملے میں ایک اے-10 تھنڈر بولٹ طیارے کا بازو مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ تقریباً 8 ایف-15 طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ طیاروں میں سے بعض کو بعد ازاں دوبارہ سروس میں شامل کرلیا گیا۔ اردنی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران داغے گئے 20 میں سے 18 میزائلوں کو روک لیا گیا، جبکہ 2 میزائل غیر آباد علاقوں میں گرے۔

واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔