کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا، جس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شہر قائد میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کی 45 سالہ شہری میں تصدیق ہوئی ہے۔

ہسپتال حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شخص کو سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا، جس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق مریض کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس حوالے سے ضروری احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 14 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔