پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہوگی

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے آئی جیز، ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو طلب کیا تھا۔

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کو روکنے سے متعلق درخواست پر آج لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے آئی جیز، ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو طلب کیا تھا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں کھلی رکھنے اور چیف منسٹر آفس کے سیاسی استعمال سے متعلق ڈیکلریشن جاری کیا جائے۔

اب عدالت فریقین کے مؤقف سننے کے بعد درخواست پر مزید کارروائی کرے گی۔سماعت