سعودی عرب:خمیس مشیط میں خطرے کا الرٹ واپس لے لیا گیا

سعودی شہری دفاع کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران یہ چوتھی مرتبہ وارننگ جاری کی گئی۔

September 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سعودی عرب میں خمیس مشیط کے لیے خطرے کا الرٹ جاری، بعد میں واپس لے لیا گیا
سعودی عرب کے شہری دفاع نے جنوب مغربی علاقوں خمیس مشیط اور اطراف کے لیے خطرے کا الرٹ جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران یہ چوتھی مرتبہ وارننگ جاری کی گئی۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری طور پر جمع ہونے اور واقعات کی ویڈیوز بنانے سے گریز کریں۔
خمیس مشیط اور ابہا سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہیں اور یمن کی سرحد کے قریب ہونے کے باعث سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔
اس سے قبل بھی سعودی حکام کی جانب سے جنوب مغربی علاقوں کے لیے اسی نوعیت کے الرٹس جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں واپس لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل یمن میں حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔