بنوں میں دوستی سے انکار پر 17 سالہ نوجوان قتل
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔
September 10, 2026 · جرم وسزا
فائل فوٹو
بنوں: پھوڑی گیٹ کے قریب مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ایک 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نوجوان سے مبینہ طور پر دوستی کرنا چاہتا تھا، تاہم انکار پر اس نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔