سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

مسلم ممالک متحد ہوکر اسلامی بلاک بنائیں، پاکستان سعودی عرب کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرے، جے یو آئی رہنما

September 10, 2026 · قومی

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پر حوثی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے،مسلم ممالک متحد ہوکر اسلامی بلاک بنائیں جس پر مؤثر سیاسی،معاشی اور دفاعی حکمت عملی بنائیں،موجودہ حالات میں مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔ پاکستان کو مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے۔