چکوال میں موٹروے ایم ٹو پر خوفناک حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معروف خان اور محمد انس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے
September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو
چکوال: موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب سالٹ رینج کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معروف خان اور محمد انس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال کلر کہا ر منتقل کردیں۔
حادثے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔