اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 8 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اراکین قومی اسمبلی میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان اور اقبال آفریدی شامل

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 اراکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 714 میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اراکین قومی اسمبلی میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان اور اقبال آفریدی شامل ہیں جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی میں مینا خان آفریدی، ڈاکٹر امجد اور شفیع جان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔