عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.19 ڈالر اضافے سے 105.4 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی۔
September 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
نیویارک :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.19 ڈالر اضافے سے 105.4 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 4.53 ڈالر اضافے سے 100.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔