آیت نور کیس: قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات
27 ستمبر کو کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا ، لوگ صوابی میں خربوزے کھا کر چلے جائیں گے،شیر افضل مروت
فائل فوٹو
ہری پور۔۔۔۔۔۔یاورحیات
ہری پور:،آیت نور کیس کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات کی۔
ذرائع کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے ارکان ایم این اے شیر افضل مروت اور ایم این اے بابر نواز خان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے اہم ملاقات کی، جس میں 4 سالہ معصوم آیت نور کیس کی تفتیش، متاثرہ خاندان کے تحفظات اور شفاف انصاف کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےایم این اے شیر افضل مروت نےبتایاکہ انصاف کی ضمانت، آیت نور کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نئی تشکیل دی گئی، انویسٹی گیشن ٹیم 15 دنوں کے اندر اپنی مکمل رپورٹ پیش کرے گی ۔
انھوں نے کہاکہ27 ستمبر کو کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا۔ لوگ صوابی میں جمع ہوں گے اور وہاں سے خربوزے کھا کر واپس چلے جائیں گے۔
عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے ملک میں چھوٹے صوبے ضرور بننے چاہئیں۔ موجودہ نظام کرپٹ ہو چکا ہے جس میں بنیادی اور انقلابی اصلاحات کی شدید ضرورت ہے۔
ایم این اے بابرنوازخان نےبتایاکہ ہزارہ کی عوام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ آیت نور کیس کے حوالے سے جو بھی تحفظات تھے، وہ آر پی او ہزارہ کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہری پور کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کیس کی تحقیقات بالکل شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں آگے بڑھائی جائیں گی اور انصاف فراہم کیا جائے گا.