قطر نے سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کی شدید مذمت کردی
شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملے خلیجی خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔قطر
فائل فوٹو
قطر نے سعودی عرب کی مشرقی مغربی تیل پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق شہریوں اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزارت نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
قطر نے واضح کیا کہ شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملے خلیجی خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔
قطری وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔