والد کےساتھ نماز جمعہ کیلئے آنے والی 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

 بچی کی موت منہ میں کاغذ ٹھونسے جانے کے باعث ہوئی۔ ملزم مبینہ طور پر بچی کی لاش مدرسے کے گیٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

September 12, 2026 · جرم وسزا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹنڈو آدم میں ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں والد کے ساتھ نماز جمعہ کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آئی تھی، تاہم اس دوران اچانک لاپتہ ہوگئی۔ اہل خانہ اور پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی تو بعد ازاں اس کی لاش مدرسے کے گیٹ کے قریب سے برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی سانگھڑ کے مطابق پولیس نے واقعے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس نے دوران تفتیش بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کی موت منہ میں کاغذ ٹھونسے جانے کے باعث ہوئی۔ ملزم مبینہ طور پر بچی کی لاش مدرسے کے گیٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔