ایران کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے: ابراہیم عزیزی
ایران کی شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانا بے سود ہے
فائل فوٹو
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے واضح کیا ہے کہ ایران کی تمام شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیانات میں کہا کہ جب تک امریکا ایران کی تمام شرائط قبول نہیں کرتا، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانا بے سود ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات اسی صورت میں ممکن ہوں گے جب ایران کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔
ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے ایک اور بیان میں دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت تک امریکا سے مذاکرات نہیں کرے گا جب تک اس کی تمام شرائط پوری نہیں ہوتیں۔
ابراہیم عزیزی کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنی شرائط کو بنیادی حیثیت دی ہے اور ان شرائط کی منظوری کے بغیر بات چیت شروع کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔