سعودی عرب کے جیزان میں حوثیوں کا میزائل حملہ، 2 افراد زخمی
حملے کے باعث ایک مسجد سمیت متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فوٹو گوگل
جیزان: سعودی عرب کے علاقے جیزان میں حوثیوں کی جانب سے کیے گئے مبینہ میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے کے باعث ایک مسجد سمیت متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب یمن کی انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں 129 فضائی حملے کیے ہیں۔
انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ہونے والے ان حملوں کا جواب دیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔