چینی صدر کی امریکا اور ایران میں امن مذاکرات کیلئے کردار کی پیشکش
خطے میں جاری جنگ کے باعث وہاں کے عوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔شی جن پنگ
فائل فوٹو
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
چینی صدر نے کہا ہے کہ چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ کے باعث وہاں کے عوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
چین کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال مسلسل کشیدہ ہے۔