جمائما کی آئرش بزنس مین کیمرون اورلی کے ساتھ دوسری شادی

برطانوی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے 62 سالہ کاروباری شخصیت کو جیون ساتھی چن لیا۔

September 14, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کر لی ۔ برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش بزنس مین کیمرون اورلی کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

 

اس تقریب اور رشتے کی تصدیق جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

 

کیمرون آئرش آسٹریلوی شہری ہیں اور وہ معروف میڈیا شخصیت اور سابق رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔جمائما اور کیمرون کی منگنی رواں سال مئی میں سامنے آئی تھی۔ دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

 

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے گزشتہ رات جوڑے کی شادی کی تصدیق کی ۔ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے آن لائن پیغام میں اسے خوشی کا دن قرار دیا۔

 

جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔

 

جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 1995ء میں ہوئی تھی، جو کہ نو سال برقرار رہنے کے بعد 2004ء میں طلاق پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔