عالمی منڈیوں کےساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سوناورچاندی سستا
ایک دن بعد پھربڑی کمی ریکارڈ
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4308 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہوکر 63اعشاریہ 23ڈالر کی سطح پر گئی، جس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6802 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 105روپے کی کمی سے 5831روپے ہوگئی۔